ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور ن لیگی  رہنما کی کالونی کے دفاتر مسمار

ایک اور ن لیگی  رہنما کی کالونی کے دفاتر مسمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :ایک اور ن لیگی  رہنما کی مبینہ کالونی کے دفاتر مسمار کردئیے گئے۔

نجی ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی مبینہ ہاﺅسنگ کالونی کیخلاف کارروائی کے دوران دفاتر مسمار کردیئےہیں ۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اورکارپوریشن کی 400 سے زائد گاڑیاں شریک ہیں،پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

آپریشن کے دوران پولیس اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوئی، سابق میئر توحید اختر کاکہناہے کہ لیگی رہنماﺅں کو بدترین سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے،دفاتر کے اندر6 کروڑ32 لاکھ روپے موجود تھے جو نہیں نکالنے دیئے گئے ۔

یاد رہے لاہور میں  کھوکھر پیلس پر ایل ڈی اے  نے آپریشن کرتے ہوئے سرکاری زمین واگزار کرالی تھی ،پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا، کھوکھر برادران نے ایل ڈی اے آپریشن کو حکومتی اوچھاہتھکنڈا اور سیاسی انتقام قرار دے دیا۔

 ایل ڈی اے اورضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نےپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علی الصبح کھوکھر پیلس سےمتصل غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کی، ایل ڈی اے نے کھوکھر پیلس سے متصل تین گھروں کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسماری کا آپریشن کیا، کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود رہی۔
 
ایل ڈی اے کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر کےبھانجے طاہرجاوید کا گھر مسمار کیا گیا جبکہ سیف الملوک کھوکھر کے برادر نسبتی کا گھر بھی مسمار کیا گیا۔ آپریشن کے دوران کھوکھر پیلس سےملحقہ مارکیٹ بھی مسمار کردی گئی ہے۔ کھوکھر پیلس سے متصل غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس نے تمام فورس کو بغیر اسلحہ تعینات کیا جبکہ دوران آپریشن کھوکھر برادران کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔

ہنما مسلم لیگ ن سیف الملوک کھوکھر نے کہاہے کہ انتظامیہ وزیراعظم عمران خان کو خوش کرنے کیلئے بار بار کھوکھر پیلس پر آپریشن کرنے کی کوشش کررہی ہے، قانونی طریقہ کار اختیار کرکے بھرپور دفاع کریں گے۔ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے بھی اس آپریشن کی مذمت کی اور کھوکھر برادران سے اظہار یکجہتی کیلئے کھوکھر پیلس بھی گئیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer