( شہزاد خان ) پیپر اینڈ پیکجنگ انڈسٹری کی پیدواری لاگت بڑھنے اور سیلز ٹیکس ری فنڈز بروقت نہ ملنے سے صنعت بحران کا شکار، پنجاب بھر سے پیپر اینڈ پیکجنگ انڈسٹری کے صنعتکار لاہور چیمبر پہنچ گئے، صدر چیمبر عرفان اقبال سے ریلیف دلوانے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پنجاب بھر سے پیپر اینڈ پیکجنگ انڈسٹری سے متعلقہ صنعتکاروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے خصوصی شرکت کی۔ فاؤنڈر چیئرمین عدنان خالد بٹ نے پنجاب بھر سے آئے صنعتکاروں کی نمائندگی کی۔
عدنان خالد بٹ نے کہا کہ پیپر اینڈ پیکجنگ انڈسٹری کی پیدواری لاگت میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ صنعت پر لینڈ لاسز ڈالنا اور تیرہ اعشاریہ دو پانچ کی بلند ترین سطح سے صنعت بحران سے دوچار ہے۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ لاہور چیمبر پیپراینڈ پیکجنگ انڈسٹری کےساتھ کھڑا ہے۔
عرفان اقبال شیخ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے سامنے پیپر اینڈ پیکجنگ انڈسٹری کے مسائل رکھیں گے اور خصوصی ریلیف لیں گے تاکہ صنعتی پیدواری استعداد کار بہتر ہوسکے۔