ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسر نے لیگی رہنما کو تھپڑ دے مارا

پولیس افسر نے لیگی رہنما کو تھپڑ دے مارا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) احتساب عدالت کےباہرایک بارپھرمتوالےاورپولیس اہلکارآمنےسامنے، ڈی ایس پی اسلامپورہ صبح خان نےسابق چیئرمین یونین کونسل جاویداقبال میوکوتھپڑدےمارا جبکہ لیگی کارکن یونس بھی زخمی ہو گئے۔
احتساب عدالت کےباہر ایک بارپھر متوالے اور پولیس اہلکار آمنے سامنے، اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازکی واپسی پردھکم پیل پرڈی ایس پی اسلامپورہ صبح خان نےپی پی ایک سواڑسٹھ سےتعلق رکھنےوالےسابق چیئرمین یونین کونسل دوسوبتیس جاویداقبال میوکوتھپڑدےمارا۔
بھاٹی گیٹ کے لیگی کارکن یونس بھی پولیس تشدد کی وجہ سے زخمی ہوگیا۔زخمی کارکن یونس بلااورسابق چیئرمین یونین کونسل جاویداقبال میوکاکہناتھاکہ وہ صرف حمزہ شہبازشریف سےاظہاریکجہتی کےلیےآئےتھے، جہاں پر پولیس نےانہیں تشددکانشانہ بنایا۔
مسلم لیگ ن کےرہنماوں کاکہناہےکہ وہ اپنےپارٹی قیادت سےاظہاریکجہتی کےلیےہمیشہ آتےرہیں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔