لاہورایئر پورٹ؛ اے ایس ایف کی کارروائی، 2اسمگلر گرفتار

لاہورایئر پورٹ؛ اے ایس ایف کی کارروائی، 2اسمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: لاہورایئرپورٹ پراے ایس اہلکاروں نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران فالکن اسمگلر سمیت گولیاں لانے والے مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاھورایئرپورٹ کے روانگی لاؤنج میں اے ایس ایف اہلکاروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عراق سے تعلق رکھنے والے مسافر عباس فاضل احمد السامرائی کو اس وقت گرفتار کر لیا، جب دوران تلاشی اس کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کے 6 فالکن برآمد کیئے گئے۔ جنہیں عراقی ملزم عباس فاضل احمد السامرائی نے مچھلیوں کے نیچے چُھپا کر لاھور سے براستہ دبئی ، عراق اسمگل کرنے تھے۔ بعد ازاں گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیئے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔

دوسری جانب اے ایس ایف نے ہی کارروائی کرتے ہوئے ہربنس پورہ کے رہائشی نوجوان عقیل خان کو وقت گرفتار کر لیا۔ ملزم عقیل خان کی گاڑی سے 75 گولیاں برآمد ہوئیں۔ ایئرپورٹ پولیس نے ملزم کو قبصہ میں لے کر تفتیش شروع کردی۔