(ویب ڈیسک)مارول سٹوڈیوز کی آنے والی فلم ’’ایونجرز: ڈومز ڈے‘‘کاٹیزرجاری کردیاگیا۔
کرس ایونز کی اسٹیو راجرز (کیپٹن امریکا) کے طور پر واپسی کے اعلان کے بعد جاری کیے گئے نئے ٹیزر میں تھور کی واپسی نے فلمی شائقین کوخوش کردیاہے۔
اگرچہ ہیمسورتھ کی واپسی کا اعلان اس سال کے آغاز میں کاسٹ کے انکشاف کے دوران ہو چکا تھا، تاہم تازہ ٹیزر میں پہلی بار تھور کو بھرپور انداز میں دکھایا گیا ہے،اس بار ان کے بال مختصر ہیں جو فلم ’’تھور: رگناروک‘‘کی یاد دلاتے ہیں۔
کہانی کے مطابق تھور اب ایک باپ بن چکا ہے اور اس کی زندگی جنگ اور ذمہ داری کے درمیان بٹی ہوئی ہے، وہ ایک آخری موقع مانگتا ہے تاکہ وہ دشمن کو شکست دے کر اپنی بیٹی کے پاس واپس لوٹ سکے،ٹیزر کے ساتھ ہی فلم’’ایونجرز:ڈومزڈے‘ ‘کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، فلم 18 دسمبر 2026 کو ریلیز ہوگی۔