ویب ڈیسک: بہار کی ریاستی حکومت نے بڑھتی بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو 12 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ ریاستی حکومت کی جانب سے "چیف منسٹر سیلف ہیلپ الاؤنس اسکیم" کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے کیا گیا۔
2016 میں شروع ہونے والی اس اسکیم میں اب تک صرف انٹرمیڈیٹ پاس نوجوان شامل تھے، مگر اب گریجویٹس بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ اسکیم کے تحت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہر ماہ 1,000 روپے ملیں گے، اور وہ زیادہ سے زیادہ دو سال تک اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس اسکیم کا مقصد بے روزگاری کے سبب نوجوانوں کی مایوسی کو کم کرنا اور انہیں روزگار کے قابل بنانا ہے۔
اہلیت کا معیار: عمر 20 سے 25 سال تک ہونی چاہیے۔ درخواست دہندہ کا بے روزگار ہونا ضروری ہے اور کسی بھی قسم کی سرکاری یا نجی ملازمت یا کاروبار نہ کرتا ہو۔ درخواست دہندہ کا بہار کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے اور وہ کوئی دیگر سرکاری الاؤنس یا قرض نہیں لے رہا ہو۔
اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو کمپیوٹر کا ایک بنیادی کورس مکمل کرنا ہوگا۔ پانچ ماہ کا الاؤنس صرف اس صورت میں دیا جائے گا جب نوجوان اس کورس کو مکمل کر کے سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔
درکار دستاویزات: آدھار کارڈ، 10 ویں اور 12 ویں کلاس کی مارک شیٹس، رہائشی سرٹیفکیٹ کی فوٹو کاپی اور کامن اپلیکیشن فارم۔ یہ اسکیم بہار میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔