ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سالِ نو پر کراچی والوں کے لیے بڑا تحفہ، ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز

سالِ نو پر کراچی والوں کے لیے بڑا تحفہ، ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اقصیٰ شاہد  :کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔

 وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کچھ دیر بعد شہر میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، جو سالِ نو کے موقع پر شہریوں کے لیے ایک بڑا تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔

نئی ڈبل ڈیکر بس سروس ماڈل کالونی سے زینب مارکیٹ تک چلائی جائے گی، جس کا مجموعی روٹ 22 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ اس بس سروس کا مقصد شہریوں کو جدید، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے اور روزمرہ سفر کو آسان بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق ڈبل ڈیکر بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ بس کرایہ 80 سے 120 روپے مقرر کیا گیا ہے، تاکہ یہ سہولت عام شہریوں کی پہنچ میں رہے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور مستقبل میں مزید جدید بس روٹس متعارف کرانے کا بھی منصوبہ ہے۔

شہری حلقوں کی جانب سے ڈبل ڈیکر بس سروس کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ کراچی میں سفری سہولتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔