2023میں  میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے بالی ووڈ سٹارز

2023میں  میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے بالی ووڈ سٹارز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:2023میں متعددبالی ووڈسٹارزنےاپنی زندگی کےنئےسفرکاآغازکیا۔
 سال 2023 میں بہت سارےبالی ووڈکےاداکار اوراداکارؤں نےاپنےجیون ساتھی کاانتخاب کرکےاپنی نئی زندگی کاآغازکیاہے۔
سال 2023 کا آغاز بالی ووڈ اداکارہ اور سماجی رُکن سوارا بھاسکر کی شادی سے ہوا، اُنہوں نے 6 جنوری کو بھارت کی سیاسی پارٹی سماج وادی کے رُکن فہد احمد سے کورٹ میرج کی لیکن شادی کا باقاعدہ اعلان 16 فروری کو سوشل میڈیا پر کیا۔
رواں سال 23 جنوری کو بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹی کی بیٹی اور اداکارہ آتھیا شیٹی نے اپنے بوائے فرینڈ اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول سے شادی کی، آتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی میں صرف خاص رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا 7 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، مداحوں کو اس جوڑی کی شادی کا بےصبری سے انتظار تھا، اس شادی میں شوبز کی معروف شخصیات شاہد کپور، کرن جوہر، جوہی چاؤلہ اوردیگر نے شرکت کی تھی۔
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نےرواں سال 24 ستمبر کو اپنے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک شہانہ انداز میں شادی کی، دونوں کی آپس میں شادی روایتی پنجابی انداز میں ہوئی۔
بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نےبھی سال2023کو 29 نومبر کو اپنی گرل فرینڈ اور اداکارہ و ماڈل لین لائشرام سے شادی کی، اس جوڑی کی شادی بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت امفال میں ہوئی جہاں اُنہوں نے روایتی میتی قبیلے کی رسومات کے تحت شادی کی۔
ارباز خان نے 24 دسمبر کو ممبئی میں چند قریبی دوستوں اور اہلخانہ کی موجودگی میں میک اپ آرٹسٹ شوریٰ سے دوسری شادی کی، ان کے نکاح کی تقریب اُن کی بہن ارپیتا خان شرما کے گھر منعقد کی گئی تھی۔