اہم سیاسی شخصیت کی اہلیہ کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

FIA
کیپشن: FIA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: اثاثوں کی تحقیقات کا معاملے پر اہم سیاسی شخصیت کی تیسری اہلیہ کو ایف آئی اے طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے)نے اثاثوں کی تحقیقات کے حوالے سےمزید تحقیقات کیلئے سائرہ انور کوطلب کرلیا، اس حوالے سےذرائع کاکہناہے کہ سائرہ انور مبینہ طور پر پنجاب کی اعلیٰ اور اہم ترین شخصیت کی تیسری بیوی ہیں،اس طاقتور ترین شخصیت کا تعلق پنجاب کے بہت بڑے سیاسی خاندان سے ہے۔

 ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سائرہ انور کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے، ان کے نام پر رجسٹرڈ زمینوں میں بڑھاوے پرتحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہناہے کہ حالیہ دور میں سائرہ انور کے اکاﺅنٹ میں کروڑوں روپوں کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے،سائرہ انور کے غیر ملکی دوروں کے دوران قیمتی جیولری کی خریداری کا بھی نوٹس کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ سائرہ انور کا پنجاب میں فرح گوگی کے کردار سے موازنہ کیا جارہا ہے،جس وجہ سے پنجاب کے کرپٹ حلقوں اور طاقتور سرمایہ داروں میں بے چینی شروع ہوگئی ہے۔