ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئرپورٹ سے دوسرے ملک جانے والی چار کھوپڑیاں برآمد

Four human skulls found at Mexico airport
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ایئرپورٹ پر امریکا جانے والے پیکیج سے 4 انسانی کھوپڑیاں برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے ایئرپورٹ پر چار انسانی کھوپڑیاں برآمد کرلی گئیں، اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ یہ کھوپڑیاں ایک پارسل کے ذریعے امریکا بھیجی جا رہی تھیں۔

میکسیکو نیشنل گارڈ کے مطابق انسانی کھوپڑیاں ایک ڈبے میں رکھی ہوئی تھیں جن پر المونیئم فوائل چڑھی ہوئی تھی، جبکہ یہ پیکج مغربی ساحلی ریاست میچوواکین سے امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا بھیجا جا رہا تھا۔

حکام نے مزید کہا کہ انسانی باقیات کی دوسرے ملک منتقلی کیلئے ہیلتھ اتھارٹی سے خصوصی اجازت نامہ درکار ہوتا ہے۔