ڈیفنس ؛ رائفل کیساتھ لوگوں کو ہراساں کرنیوالے کا برا انجام

LHR Person arrested with Riffle
کیپشن: harassment
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقہ ڈیفنس بی پولیس کی کارروائی،گلی میں رائفل کے ساتھ راہ چلتے لوگوں کو ہراساں کرنے والا گرفتار،ملزم گلی میں رائفل لیکر کھڑا لوگوں کو ہراساں اور پریشان کر رہا تھا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور سمیت پاکستان میں خواتین کو دفاتر، بازاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں دوران سفر اور دیگر عوامی مقامات میں مختلف طریقوں سے ہراساں کیے جانے کے واقعات عام ہیں۔ایک نیا واقعہ ڈیفنس بی میں پیش آیا، ملزم گلی میں رائفل کے ساتھ راہ چلتے لوگوں کو ہراساں کرتا تھا، متعلقہ علاقہ کی پولیس نےگلی میں رائفل کے ساتھ  لوگوں کو ہراساں کرنے والا ملزم کامران گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او ڈیفنس بی اسد عباس کا کہناتھا کہ ملزم گلی میں رائفل لیکر کھڑا لوگوں کو ہراساں اور پریشان کر رہا تھا، خاتون کی 15 کال پر فوری ریسپانڈ کرتے ہوۓ ملزم رائفل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گریٹر اقبال پارک میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات لیڈی اہلکار وں کے ساتھ بھی گزشتہ دنوں ایسا واقعہ پیش آیا تھا،دو لڑکوں نے ہراساں انہیں کیا، لیڈی اہلکار آسیہ کی اطلاع پر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیاگیا ۔ لیڈی اہلکار آسیہ کو پولیس لائنز سے سیکیورٹی ڈیوٹی پر بھجوایا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer