ریسٹورنٹ سے ماں بیٹے کو نکال دیا گیا، بچے کی چیخ و پکار

Mother and Children out from restaurant
کیپشن: Mother and Children
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ویکسی نیشن  نہیں کرائی  دفع ہوجاؤ ، نیویارک کے ریسٹورنٹ سے  ماں بیٹے کو دھکے دے کر باہرنکال دیا گیا۔
نیویارک میں ایک ریسٹورنٹ میں جب ماں اپنے معصوم چھ سالہ بچے کے ہمراہ کھانا کھانے پہنچی تو ان کے وہم وگمان میں نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
جونہی وہ اندر داخل ہوئے اور آرڈر دینے کی کوشش کی تو ان سے کہا گیا کہ ثابت کریں کہ آپ کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے جب انہوں نے کہا کہ ان کے پاس فی الحال دستاویزی ثبوت نہیں ہے تو انہیں جگہ چھوڑ دینے کیلئے کہا گیا اور انکار پر پولیس طلب کرلی گئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Sputnik (@sputnik_news)

معصوم بچہ رونے لگا جبکہ اس کی ماں اسے چپ کراتی رہی۔ موقع پرموجود لوگوں نے احتجاج کیا تو پولیس نے ماں بیٹے کو چھوڑ کر ا حتجاج کرنیوالے چار افراد کو گرفتار کرلیا، ماں بیٹے پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی تاہم انہیں وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کارڈ کے بغیرکسی عوامی جگہ پر مت جائیں۔