دورہ جنوبی افریقا کے لیے ویمن ٹیم کاا اعلان

دورہ جنوبی افریقا کے لیے ویمن ٹیم کاا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : قومی ویمن ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے لیے پی سی بی کی ویمن سلیکشن کمیٹی نے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ، جویریہ خان ٹیم کی قیادت کریں گی.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویمن سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقا کے لیے 17 رکنی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کردیا ،بسمہ معروف کی جگہ جویریہ خان کو دورہ جنوبی افریقا میں ٹیم کی قیادت کریں گی۔ اعلان کردہ ٹیم میں جویریہ خان (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، کائنات امتیاز،منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں،قومی ویمن ٹیم گیارہ جنوری کو کراچی سے جنوبی افریقہ روانہ ہوگی، کھلاڑی کراچی میں بائیو سیکیور ماحول میں اپنی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer