(جمالدین) پولیس افسر کےبیٹےکےظلم کا شکار شہری داد رسی کیلئےسٹی42کےدفترپہنچ گیا،شہری سلمان سعید رانا کوپولیس افسر کے بیٹےعمرآزاد کہوٹ ںے گاڑی کے نیچے کچل کرمعذورکردیا،واقعے میں ملوث پولیس افسرکےبیٹےکوکلین چٹ دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری سلمان سعید رانا کا سٹی 42سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس افسر محمد آزاد کہوٹ کےبیٹے عمر آزاد ںے خود اس کوگاڑی کےنیچے کچل کرمعذور کیا،لیکن پولیس نےملزم کو کیس سے نکال دیااوراس کے ڈرائیور کوملزم بنا کرمقدمےکا چالان عدالت بھجوایا ہے،پولیس انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہے۔
چھ ماہ قبل تھانہ نواب ٹاؤن میں ایف آئی آر درج ہوئی مگر پولیس اپنے پیٹی بھائی کےبیٹےکو بچانےمیں لگی ہوئی ہے، متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا کہ ڈی آئی جی انعام وحید انہیں دھمکیاں دے کرصلح کرنےپرمجبور کرتا رہا،عمر آزاد کہوٹ کی لاپرواہی سےاسکی ٹانگ ٹوٹ گئی اوربازو زخمی ہوا،چھ ماہ سےمعذوری کی زندگی گزاررہا ہوں۔
دوسری جانب پی آر اوٹو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نےاپنے موقف میں کہا کہ عمر آزاد کہوٹ پا کستان آرمی میں آفیسرہیں،وہ وقوعےوالے دن سیا لکو ٹ میں اپنی یونٹ میں حا ضرتھے،پولیس کی جانب سےدباؤ ڈالنےکاتاثرحقا ئق پرمبنی نہیں۔