ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق چوکی صوئے اصل پولیس نے 4 ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کو دوران سرچ آپریشن پانڈو کی گاوں سے حراست میں لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے ناجائز اسلحہ ڈیرے سمیت مختلف جگہوں پر چھپا رکھا تھا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول ، پمپ ایکشن، گولیاں اور کارتوس برآمد ہوا ۔ ملزمان میں علی، محمد یار، فرمان اور احسان شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔