ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی:بازار میؒں سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے 7 ملزمان گرفتار

نشتر کالونی:بازار میؒں سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے 7 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:نشتر کالونی کے علاقے میں بازار میں سرعام مبینہ ہوائی فائرنگ کرنے والے 7 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ واقعے کی CCTV فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں ملزمان کو مبینہ طور پر بازار میں ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسنین، ذیشان، سکندر، احسان، علی سفیر اور محسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، پمپ ایکشن اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔