ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ٹریفک پولیس کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

پنجاب ٹریفک پولیس کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ٹریفک پولیس کو الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 451 ملین روپے جاری کیے گئے تھے جبکہ پنجاب پولیس افسران کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث 451 ملین روپے خرچ نہ ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس 50 الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کیلئے جاری فنڈز استعمال نہ کر سکی جبکہ اپریل میں 50 الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کیلئےحکومت سے فنڈز کی منظوری لی گئی تھی۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ٹریفک پولیس کیلئے منظور شدہ 451 ملین جاری بھی کر دیے تھے۔

ناقص منصوبہ بندی کے باعث ٹریفک پولیس مقررہ مدت میں الیکٹرک گاڑیاں خریدنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے  451 ملین روپے پنجاب حکومت کو واپس کر دیے گئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز جاری ہونے کے باوجود گاڑیاں نہ خریدی جا سکیں، رقم لیپس ہو کر واپس چلی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس حکام نے دوبارہ حکومت سے فنڈز لینے اور الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ  کیا ہے

حکام کے مطابق 50الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لیے دوبارہ فنڈز کی منظوری لی جائے گی جبکہ پنجاب ٹریفک پولیس کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کا منصوبہ ایک بار پھر تیار کیا جا رہا ہے۔