ویب ڈیسک : محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سکولوں کے لیے نئے اوقات کار 15 اکتوبر 2025 تک نافذ العمل رہیں گے۔ سنگل شفٹ، ڈبل شفٹ اور دوپہر کے سکولوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹائم ٹیبل مقرر کیا گیا ہے۔
سنگل شفٹ سکولز
پیر تا جمعرات: صبح 7:30 سے دوپہر 1:00 بجے تک
جمعہ: صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک
ڈبل شفٹ / دوپہر کے سکولز (صبح کی شفٹ)
پیر تا جمعرات: صبح 7:30 سے دوپہر 1:00 بجے تک
جمعہ: صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک
ڈبل شفٹ / دوپہر کے سکولز (شام کی شفٹ)
پیر تا جمعرات: دوپہر 2:00 سے شام 6:00 بجے تک
جمعہ: دوپہر 2:30 سے شام 5:30 بجے تک
محکمہ تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ ان اوقات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
علاوہ ازیں لڑکیوں کے سکولوں کے لیے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات میں 15 منٹ لچک کی اجازت دی گئی ہے۔