ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے 2 ہزار 600 ارب روپے کا قرض قبل از وقت واپس کردیا

 پاکستان نے 2 ہزار 600 ارب روپے کا قرض قبل از وقت واپس کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزارت خزانہ نے قبل از وقت  دو ہزار چھ سو ارب روپے کا قرض واپس کردیا جبکہ نجی شعبے کو متوقع 20 ارب ڈالر کی وصولی کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 40 ارب ڈالر ہوجائےگا۔

پاکستان  قرضوں میں ڈوباہوا ہے ۔ اس وقت ملک میں سیلاب کی صورت حال ہے اور معاشی طور پر بھی کئی مسائل کا سامنا ہے لیکن  پاکستان نے  اسی  صورت حال کے دوران ہزاروں ارب روپے کا قرض اتار کر پاکستانی معیشت کو  مستحکم  کیا ہے ۔وزارت خزانہ کے مطابق صرف 59 روز میں اسٹیٹ بینک کو 1633 ارب روپے واپس کردیے گئے، 30 جون کو 500 ارب اور 29 اگست کو 1133 ارب روپے کا قرض واپس  کیا گیا۔قرض واپسی کے حوالے سے بتایا گیا کہ کمرشل مارکیٹ کا 1000 ارب روپےکا قرض بھی قبل از وقت واپس کردیا گیا ہے۔

مشیرخزنہ خرم شہزاد نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے قرض وقت سے پہلے واپس کر کے تاریخ رقم کی ہے جبکہ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کا رعایتی قرض منظور کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایف سی کے ذریعے نجی شعبے کے لیے مزید 20 ارب ڈالر متوقع اور اس کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 40 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا