سٹی 42 : باجوڑ میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے ۔
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے کلی شاہ بدان میں گھر پر مارٹر گولہ گرا، جس کے باعث گھر میں موجود 3 بچے زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق مارٹر گولہ لعل زمین نامی شخص کے گھر پرگرا ۔
زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔