ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں بیٹی کیپیدائش ہوئی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب خان نے لکھا کہ الحمداللّٰہ، اللّٰہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد، ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔
شاداب خان نے کہا کہ اس رحمت پر الفاظ سے بڑھ کر شکر گزار ہیں۔ براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ ہم اس نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔
واضح رہے شاداب خان جنوری 2023 میں قومی ٹیم کے سابق کوچ اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔