ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کب تک بارش ہوگی؟ بڑی پیشگوئی کردی گئی

لاہور میں کب تک بارش ہوگی؟ بڑی پیشگوئی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین/ طاہر جمیل: لاہور شہرمیں کہیں تیزتوکوئی کہیں ہلکی بارش، محکمہ موسمیات کی آج دن بھروقفےوقفےسےبارش کی پیشگوئی کردی، دوسری جانب دریائےراوی میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی واقع ہوگئی۔

شہر میں مون سون کانواں سپیل، شہر کے مختلف علاقوں میں رم جھم کاسلسلہ جاری ہے، موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ہے، 14کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چلنےکاسلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوٹ لکھپت،والٹن روڈ ، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے۔

سبزہ زار، وحدت روڈ، علامہ اقبال ٹاؤن، ملتان روڈ، جوہر ٹاؤن، سمن آباد میں تیزبارش ہورہی ہے، شاہدرہ ٹاؤن، فرخ آباد، شفیق آباد میں بارش ہورہی ہے۔

طلعت پارک، بادامی باغ، آزادی چوک میں بادل برس پڑے ہیں، بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنےسےلاہورکاموسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کی آج دن بھروقفےوقفےسےبارش کی پیشگوئی کردی۔ 

 دوسری جانب دریائےراوی میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی واقع ہوگئی، شاہدرہ کےمقام پرپانی کابہاؤ79ہزار800کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

راوی سائفن کےمقام پرپانی کابہاؤ 93 ہزار 360 کیوسک ہے، بلوکی کے مقام پر 78 ہزار 340 کیوسک ریکارڈ کیا۔