ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ کا بیان آگیا

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ کا بیان آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  نگران وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بیان جاری کردیا ہے ۔

 نگران وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ ‏پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردبدول کے حوالے سےفی الحال  کو ئی فیصلہ نہیں ہوا، قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفیکیشن جعلی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفیکیشن گردش کر رہا تھا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 22 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں19 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔