بجلی کے بِل نے ایک اور جان لے لی

Hafizabad, murder case, City42, Electricity price hike, Suicide
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بجلی کے  بھاری بلوں اور مہنگائی  سے تنگ میاں بیوی میں جھگڑا بڑھ گیا،شوہر نے پیچ کس مار کر بیوی کو زخمی کر دیا ، مبینہ طور پر زخمی بیوی نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔شوہر موقع سے فرار پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا ۔

حافظ آباد  شہر میں پیش آنےوالے اس واقعہ میں فوت ہونے والی خاتون 6بچوں کی ماں تھی، اہل محلہ نے بتایا ہے کہ ان کے  گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس  کے مطابق خاتون کی شناخت فوزیہ کے نام سے ہوئی۔ خاوند ابرار بیوی اب تک فرار ہے۔

 پولیس تھانہ سٹی نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاوند ابرار کا اپنی بیوی فوزیہ  سے بجلی بل پر  مبینہ جھگڑا ہواتھا۔ خاوند کو رنج تھا بیوی بجلی زیادہ استعمال کرتی ہے جس کی وجہ سے بل زیادہ آیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ میاں بیوی میں اکثر تنگدستی کی وجہ سے تنازعہ رہتاتھا۔