ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لانے والے پائلٹ کیلئے اعزاز

PIA Pilot
کیپشن: کیپٹن مقصود بجارانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کابل ایئرپورٹ سے غیر یقینی صورتحال میں مسافروں کے ساتھ پی آئی اے طیارہ پاکستان لانے والے کیپٹن مقصود بجارانی کو اعزاز سے نواز ا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے کیپٹن بجارانی کو ان کی بہادری، پیشہ وارانہ مہارت اور مسافروں کو سلامتی کے ساتھ وطن لانے پر صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ کیپٹن بجارانی نے کابل سے مسافروں کے انخلا پر مامور ایئر بس 320 طیارے کے ساتھ ایئر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی کے بغیر ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا۔

طیارے میں مسافروں کے ساتھ ساتھ فضائی عملےکے ارکان بھی موجود تھے، ٹیک آف کے لئے تیار کیپٹن بجارانی کو ایئرپورٹ کی غیریقینی صورتحال کے باعث اے ٹی سی نے اپنی ذمہ داری پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

کیپٹن مقصود نے اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائٹرز طیاروں کے پیچھے پیچھے کامیاب ٹیک آف کیا۔  کیپٹن بجارانی کے اس اقدام کو پی آئی اے سمیت پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم ایفالپا نے بھی تعریفی خطوط جاری کئے۔