کوروناوائرس سےمزید 118 افراد انتقال کرگئے

کوروناوائرس سےمزید 118 افراد انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )گزشتہ 24 گھنٹوں  میں  کوروناوائرس سےمزید 118 افراد انتقال کرگئے,اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 788 ہو گئی جبکہ لاہور میں   کورونا وائرس  سے مزید 24 افراد انتقال کرگئے، 838 نئے کیسز رپورٹ۔

این سی او سی  کی جانب سےجاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 838 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60ہزار 119ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں  میں  کوروناوائرس سےمزید 118 افراد انتقال کرگئے,اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 788 ہو گئی۔

این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 52 ہزار 112کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی

 پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد  تین لاکھ 93 ہزار 136، اسلام آباد میں 99 ہزار 263، سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 636، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61 ہزار 853،بلوچستان میں 32 ہزار 230، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 95 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 906 ہو گئی ہے۔

کورونا کے باعث پنجاب  میں  11 ہزار 876 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 875، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 963، اسلام آباد 866، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 338 اور آزاد کشمیر میں 697 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

 لاہور میں   کورونا وائرس  سے مزید 24 افراد انتقال کرگئے، 838 نئے کیسز رپورٹ  جبکہ  کورونا کےمثبت کیسز کی شرح10.3 فیصد ریکارڈ کی گئی،ہسپتالوں میں کورونا کے163 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔