( سٹی 42 ) شالیمار پولیس نے منشیات فروش کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور دیگر منشیات برآمد کر لی۔
ایس پی سول لائنز نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوانوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور بالخصوص آئس کے استعمال کی زیادتی کی وجہ سے طالب علموں کی زندگیاں تباہ ہورہی ہیں۔ آئس اور منشیات کے تعلیمی اداروں میں استعمال کے پیش نظر خصوصی کریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس میں میاں بیوی منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان مرتضی اور صائمہ جو کہ آپس میں میاں بیوی ہیں، مرتضی اپنی بیوی صائمہ کی آڑ میں لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی کرتا تھا۔