ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹر لاہور اور پاکستان رینجرز پنجاب کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹر ز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو بارڈرکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا ہے۔ پاک فوج کے افسران اورجوانوں پر فخر ہے جو قوم کی توقعات پر پورا اترے۔ ہم پرعزم رہیں گے اور ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔