سٹی42: اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پٹرول ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے اور ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت بھی 4 روپے7 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سےجو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے اس نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آج شب بارہ بجے سے ہوگیا ہے اور یہ قیمتیں اگلے پندرہ دن تک لاگو رہیں گی۔
پٹرول پمپ مالکان کی چاندی ہو گئی
پٹرول پمپس کے مالکوں کو کئی روز پہلے سے پتہ چل گیا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمت مین چار روپے سے زیادہ فی لٹر اضافہ کر لیا تھا۔ ہر پٹرول پمپ کے مالکوں نے آج شام سے پہلے ہی اپنے زیر زمین ٹینک لبالب بھروا لئے تھے اور اپنی اپنی گنجائش کے مطابق مزید پٹرول اور ڈیزل کے ٹینکر خرید لئے ۔ ان پٹرول پمپ مالکان کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مین اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوتے ہی، لاکھوں روپے کا اضافی فائدہ ہو گا۔ ایسا ہی فائدہ پٹرول اور ڈیزل کے بڑے ڈسٹری بیوٹرز کو بھی ہوا ہے۔