اشرف خان: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 37 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 3855 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے۔
ملک میں ایک تولہ سونا 3178 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 2725 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 746 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 16 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ چاندی 4776 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔