ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیز 2 پر کام کے آغاز کا اعلان، سولر پینل کی تنصیب کا ٹینڈر بھی حصہ ہوگا

فیز 2 پر کام کے آغاز کا اعلان، سولر پینل کی تنصیب کا ٹینڈر بھی حصہ ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:سی بی ڈی کو روٹ 47کے فیز ٹو پر کام کرنے کا بالآخرخیال آگیا, سی بی ڈی روٹ 47 کے فیز 1 کو مکمل کرنے کے بعد فیز 2 پر کام کے آغاز کا اعلان کیا۔

سولر پینل کی تنصیب کا ٹینڈر بھی اچانک فیز ٹو کا حصہ قرار دے دیا گیا، سی بی ڈی نے فیز 1 میں روٹ 47 کو سینٹر پوائنٹ سے والٹن روڈ تک لنک کیا تھا۔

روٹ 47 کے فیز 1 میں رین ہارویسٹنگ لیک اور سائیکل لین کو فعال کیا گیا تھا، سی بی ڈی روٹ 47 پر پودے لگائے اور بیوٹیفیکیشن کا کام کیا گیا تھا۔ 

غیر معمولی تاخیر کے بعد سولر پینل کا ٹینڈر سی بی ڈی نے فیز 2 میں ڈال دیا ،سی بی ڈی فلائی اوور پر سولر پینلز کی تنصیب کیلئے ٹینڈر جلد جاری کیا جائیگا۔

 ترجمان سی بی ڈی کا کہنا تھا کہ فیز 2 میں سائیکل ٹریک کو مزید وسعت دی جائے گی، ترقیاتی کام میں گرین اسپیسز ،ماحول دوست اقدامات شامل ہوں گے۔

ٹینڈر کے بعد سولر پینلز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا جائے گا، گزشتہ روز سولر پینل کی تنصیب ادھوری چھوڑنے کا معاملہ سٹی 42نے اٹھایا تھا۔