ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ریکارڈ توڑ سردی: ماہرین نے خبردار کر دیا، جانیں سرد موسم میں کیا کریں اور کیا نہیں

 ریکارڈ توڑ سردی: ماہرین نے خبردار کر دیا، جانیں سرد موسم میں کیا کریں اور کیا نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ماہرین موسمیات نے 2025-26 کے سرما کو غیر معمولی اور کئی دہائیوں میں سب سے شدید، طویل اور سخت سردی قرار دیتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ماہرین موسم یات  کے بتانےسے پہلے یہ اطلاع سٹی42 نے 20 ستمبر کو ہی دے دی تھی کہ اس سرما میں  لانینا فنامنا کی وجہ سے سردی پہلے سالوں سے زیادہ شدید ہو گی۔

 ماہرین کے مطابق "لا نینا" موسمیاتی رجحان کی وجہ سے دنیا بھر میں سردی کی شدت، برفباری اور موسم کی طوالت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقوں سمیت لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ جیسے بڑے شہروں میں بھی اس کے اثرات محسوس کیے جائیں گے۔

ایسے میں صحت، تحفظ اور روزمرہ زندگی میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ موسم کی شدت سے بچا جا سکے۔

سردیوں میں کیا کریں؟
کپڑے تہہ بہ تہہ پہنیں، خاص طور پر سر، کان، ہاتھ اور پاؤں کو ڈھانپیں۔موسمی سبزیاں، پھل اور خشک میوہ جات کا استعمال کریں۔ قہوہ، چائے، یخنی اور سوپ کا استعمال جسم کو اندر سے گرم رکھتا ہے۔موئسچرائزر لگائیں، سن اسکرین استعمال کریں اور زیادہ گرم پانی سے نہانے سے گریز کریں۔گھر کے اندر ہلکی پھلکی ورزش کریں اور دھوپ میں چہل قدمی کو معمول بنائیں۔خصوصاً بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو فلو یا دیگر موسمی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین ضرور دلوائیں۔اداسی یا تنہائی سے بچنے کے لیے سماجی رابطے برقرار رکھیں، مصروفیات میں خود کو مشغول رکھیں۔ہیٹرز اور چمنیوں کے ساتھ احتیاط برتیں، کاربن مونو آکسائیڈ ڈیٹیکٹر لگائیں، رات کو ہیٹر بند کر کے سوئیں۔پانی کی لائنوں کو انسولیٹ کریں، گاڑی میں اینٹی فریز چیک کروائیں اور روانگی سے پہلے گاڑی کو گرم کریں۔

سردیوں میں کیا نہ کریں؟
دل یا بلڈ پریشر کے مریض شدید جسمانی سرگرمی نہ کریں، دل کے دورے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ کوئلہ یا جنریٹر کمرے میں نہ جلائیں یہ کاربن مونو آکسائیڈ پیدا کرتے ہیں جو جان لیوا ہو سکتی ہے۔برف پگھلانے میں آگ یا ٹارچ استعمال نہ کریں اس سے پائپ پھٹ سکتے ہیں، اس کے بجائے بال ڈرائر یا ہیٹر استعمال کریں۔

 زیادہ گرم پانی سے نہ نہائیں اس سے جلد خشک ہو جاتی ہے اور خارش یا الرجی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ لرزش کو معمولی نہ سمجھیں کپکپی ہائپوتھرمیا کی علامت ہو سکتی ہے، فوراً گرم جگہ پر جائیں۔ آگ کو تنہا نہ چھوڑیں لکڑی یا کوئلے کی آگ جلاتے وقت چوکسی لازم ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کے اس غیر معمولی سیزن سے بچاؤ کا واحد طریقہ بروقت تیاری اور مکمل احتیاط ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور درج بالا ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خود اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھیں۔