ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ کا فائنل کیوں ہارے؟ شعیب اختر نے اہم وجہ بتا دی

ایشیا کپ کا فائنل کیوں ہارے؟ شعیب اختر نے اہم وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے پاس گیم پلان نہ ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ ہاتھ سے نکلا۔

سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان ایشیا کپ جیت سکتا تھا۔ لیکن کھلاڑیوں کے پاس گیم پلان نہ ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ ہاتھ سے نکلا۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ بڑی اچھی تھی۔ لیکن کھلاڑیوں کے پاس کوئی گیم پلان نہیں تھا۔ پاکستان نے بھارت کو گردن سے پکڑ لیا تھا۔ اور بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف واضح دباؤ میں دکھائی دے رہی تھی۔

شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان نے بنا بنایا میچ بھارت کو تھما دیا۔ جبکہ اہم میچ میں فاسٹ باؤلر کو کیوں نہیں کھیلایا گیا۔ اور نہ ہی قومی ٹیم کے پاس سنگل ڈبل لینے کی تکنیک تھی۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی ٹیمیں فاسٹ باؤلر کے ساتھ میدان میں اُترتی ہیں۔ حسین طلعت کی جگہ محمد نواز کو کھیلایا جانا چاہیے تھا۔ اور غلط فیصلوں نے جیتا ہوا میچ بھارت کی گود میں ڈال دیا۔