ایشین گیمز  : کرکٹ ٹیم پاکستان شاہینز کوارٹرفائنل کھیلنے کیلئے چین روانہ ہوگی

ایشین گیمز  : کرکٹ ٹیم پاکستان شاہینز کوارٹرفائنل کھیلنے کیلئے چین روانہ ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد :ایشین گیمز  کیلئے  پاکستان شاہینز  کی ٹیم  قاسم اکرم کی قیادت میں آج رات چین کے لیے روانہ ہوگی،ٹیم ہانگزو میں منعقدہ 19 ویں ایشین گیمز میں حصہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز کے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کرکٹ ایونٹ میں پاکستان شاہینز اپنی پیش قدمی کوارٹرفائنل سے شروع کرے گی کیونکہ آئی سی سی کی رینکنگ میں ایشیا کی ٹاپ چار ٹیموں کی وجہ سے اسے براہ راست کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

کوارٹرفائنل تین اور چار اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستان کا کوارٹرفائنل تین اکتوبر کو ہوگا۔ سیمی فائنل 6 اکتوبر کو ہونگے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ سات اکتوبر کو  کھیلا جائیگا۔پاکستان شاہینز میں قاسم اکرم کپتان، عمیر بن یوسف نائب کپتان، عامر جمال، عرفات منہاس، ارشد اقبال، آصف علی، حیدرعلی،خوشدل شاہ شامل ہیں، مرزا طاہر بیگ، مبصرخان،محمد اخلاق، روحیل نذیر ،شاہنواز دھانی، سفیان مقیم اور عثمان قادر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer