ایشین گیمز ; سکواش فائنل میں بھارت نے  پاکستان کو شکست دیدی

 ایشین گیمز ; سکواش فائنل میں بھارت نے  پاکستان کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان گولڈ میڈل مقابلے کا  میچ ہار گیا، ایشین گیمز سکواش فائنل میں بھارت نے  پاکستان کو شکست دیدی۔

 ایشین گیمز مینز سکواش میں بھارت نے گولڈ میڈل حاصل کیا،فائنل میں بھارت نے پاکستان کو دو ایک سے ہرایا,پہلے میچ میں ناصر اقبال نے مہیش منگاونگر کو تین صفر سے شکست دی،دوسرے میچ میں بھارت کے سورو گھوسل نے عاصم خان کو تین صفر سے ہرا دیا.

 تیسرے میچ میں بھارت کے ابھے سنگھ نے نور زمان کو تین ایک سے مات دیدی۔