آئی ایم ایف کا مزید ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا مزید ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لانے اور امیر طبقے پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

  آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لاکر مستحکم گروتھ حاصل کی جاسکتی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے بریفنگ میں پاکستان کے بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب انتہائی کم ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو سکے۔

 اُن کا کہنا تھا کہ جولائی میں آئی ایم ایف معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت میں استحکام لانا ہے، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لا کر مستحکم گروتھ حاصل کی جاسکتی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer