ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کے وارجاری ، 50 نئے مریض رپورٹ

ڈینگی کے وارجاری ، 50 نئے مریض رپورٹ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری ) ڈینگی کے وار تیزی سے جاری ہیں۔شہر لاہور میں ڈینگی بخار کے 50نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے

جبکہ ڈینگی بخار میں مبتلا 30مریض بدستور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔شہر کے مزید350مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کر کے تلف کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  طبی ماہرین  کا کہنا ہے کہ اگلے تین ماہ ڈینگی کیلئے بہت اہم ہیں، شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کریں.یاد رہے کہ ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔ ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔  طبی ماہرین کے مطابق  مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کیلئے ہسپتال جائیں

Ansa Awais

Content Writer