نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے غلطیوں کا اعتراف کر لیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے غلطیوں کا اعتراف کر لیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ، جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلطیوں کا اعتراف کر لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق  میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھیں گے  اور اگلے میچز میں بہتر پرفارم کریں گے ،آج پچ ڈبل پیس تھی پہلی اننگز کے مڈل اوورز میں تھوڑا گیند مشکل آرہا تھا لیکن دوسری اننگز میں گیند ٹھیک طریقے سے بلے پر آرہا تھا ، ہم مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لے پائے جس سے میچ ہاتھ سے نکلتا چلا گیا،بابر اعظم نے کہا کہ اسامہ میر شروع میں تھوڑا  تیز گیند پھینک رہا تھا لیکن پھر اس نے اچھی گیند بازی کی ۔

کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے میچز  میں ہم مزید بہتر طریقے سے میدان میں اتریں گے ۔