چھٹا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا

چھٹا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ میچ کے لیے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں جبکہ میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

سات میچوں کی سیریز میں پاکستان کو تین دو سے برتری حاصل ہے، پاکستان آج کا میچ جیتنے کی صورت میں سیریز اپنے نام کرلے گا۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم کپتان جوز بٹلر سمیت کئی صف اول کے کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے۔

Ansa Awais

Content Writer