سر کاری اراضی نجی ملکیت میں دینے کا معاملہ ہائیکورٹ میں چیلنج

سر کاری اراضی نجی ملکیت میں دینے کا معاملہ ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف :ایڈیشنل سیشن جج لاہورکا جی اوآر ون میں 19 کنال اراضی پرائیویٹ افراد کے حق میں ڈگری کرنےکا معاملہ ،،پنجاب حکومت نے ایڈیشنل سیشن جج کاجی او آر ون کی اراضی پرائیویٹ شخص کوڈگری کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا  ۔


لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی ۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس پیش ہوئے۔ جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ وہ اس کیس کو ذاتی وجوہات پر نہیں سننا چاہتے۔جسٹس شاہد وحید نے کیس کسی دوسری عدالت میں سماعت کیلئے بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جی او آر ون 22 ایکمن روڈ پر 19 کنال اراضی کی ملکیت بارے چودھری عبدالغفور نے سول کورٹ میں دعویٰ کیا۔ سول جج نے چودھری عبدالغفور کا دعوی خارج کردیا ۔ پنجاب حکومت کی ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے چودھری عبدالغفور کی اپیل منظور کرکے دعوی ڈگری کردیا ۔ایڈیشنل سیشن جج نے انیس کنال اراضی عبدالغفور کی ملکیت قرار دینے بارے ڈگری کی ۔پنجاب حکومت کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایڈیشنل سیشن جج کا چودھری عبدالغفور کے حق میں اراضی ڈگری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم تک ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے پر عمل درآمد روکا جائے ۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو محکمانہ ترقی نہ دینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی  ،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد بارہ ہوگئی ۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر قصور فیصل عامر احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزارنےموقف اختیار کیا کہ 2011 میں پبلک سروس کمیشن کےذریعےگریڈ17میں سپورٹس آفیسر بھرتی ہوا ۔ کئی سال گزرجانے کے باوجود محکمانہ ترقی نہیں دی گئی ۔چیف سیکرٹری کو بھی محکمانہ ترقی کیلئے اپیل کی۔شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نےچیف سیکرٹری کوزیرالتواءدرخواست پر دوماہ میں قانون کے مطابق فیصلےکا حکم دیا۔ عدالت کے 12 مئی 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر چیف سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے وکیل کا موقف سننے کے بعد چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer