ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کا منصوبہ منظور

پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کا منصوبہ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا منصوبہ منظور، گورنر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے منصوبے کی منظوری دیدی، سمارٹ مانیٹرنگ پروگرام کے تحت میگا منصوبوں میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے گا، پروگرام پر 16 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گڈ گورننس کو بہتر کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے پلان بنایا کہ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ سے تعمیر ہونے والے منصوبوں کی سمارٹ مانیٹرنگ ہو جس کے لیے اب پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے۔  گورنر پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زریعے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، سمارٹ مانیٹرنگ پروگرام کے تحت میگا منصوبوں میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے گا، ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لیے سمارٹ مانیٹرنگ پراجیکٹ تشکیل دیا گیا تھا، پروگرام پر 16 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق سافٹ وئیر کے زریعے جدید طرز پر صوبائی اداروں کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی مانیٹرنگ ہو گی۔

Shazia Bashir

Content Writer