ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس پاکستان کا پرائیوٹ یونیورسٹیز اور کالجز بند کرنے کا حکم

چیف جسٹس پاکستان کا پرائیوٹ یونیورسٹیز اور کالجز بند کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے معیار پر پورا نہ اترنے والی نجی یونیورسٹیز اور کالجز کو بند کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پنجاب بھر کی پرائیوٹ یونیورسٹیز کیخلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر وقار عباسی، ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس اور سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد  کامران عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے پرائیوٹ یونیورسٹیز کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے اور معیار پر پورا نہ اترنے والی یونیورسٹیز اور کالجز کو بند کرنے کا حکم دیدیا۔

 ڈاکٹر مجاہد کے عدالت میں پیش ہونے پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کس سلسلے میں آئے ہیں۔ جس پر ڈاکٹر مجاہد نے جواب دیا کہ میں یونیورسٹی آف لاہور میں کام کررہا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اس عمر میں کس کام پر لگ گئے ہیں۔ آپ کو اس عمر میں لیکچر دینے چاہئیں، بدقسمتی ہے کہ تعلیم کو کاروبار سمجھ لیا گیا۔ اگر کامران صاحب مشورہ لیتے تو کہتاکہ اس عمر میں یہ کام نہ کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer