سٹی 42: ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے سموگ کے تدارک کیلئے اہم احکامات دے دیے ۔
صوبہ بھر کے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو دھند اور سموگ کے دوران محفوظ سفر یقینی بنانے کی ھدایت کرتے ہوئے ایس ایس پی ھیڈ کوارٹرز سید ندیم عباس نے مراسلہ جاری کر دیا
مراسلے کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ۔سموگی وہیکلیز کیلئے ٹریفک پولیس، ای پی اے اور ٹرانسپورٹ حکام کی مشترکہ چیکنگ ٹیمیں بنائیں۔
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف اچانک چیکنگ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ریت اور مٹی سے لوڈڈ گاڑیاں بغیر ترپال کے چلانے پر کارروائی کی جائے گی۔ تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے بیک لائٹس، اشارے اور شیشے درست حالت میں رکھنے کی ہدایت کردی ۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا شوگر کین ٹرالیوں، ٹرکوں اور مزدا گاڑیوں پر ریفلیکٹر اسٹیکر لگانے کی ہدایت کردی شہری دھند کے سیزن کے دوران احتیاط کریں اور رفتار میں کمی رکھیں۔شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ حادثات کی روک تھام کے لیے صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس بہترین حفاظتی اقدامات کر رہی ہے۔ شہری محفوظ سفر کے لیے ٹریفک پولیس کی ہدایت پر عمل کریں۔