شاہد سپرا: لیسکو میں بجلی بلوں میں اربوں کی اووربلنگ کا معاملہ سنگین ہونے لگا، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شوکاز نوٹس کے فیصلے پراجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس میں نیپرا میں جواب جمع نہ کروانے پر افسران کی سخت سرزنش کی گئی، تمام افسران کونیپرا فیصلےکیخلاف ٹھوس جواب تیار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
نیپرانےمقررہ اہداف کےحصول میں ناکامی پر لیسکو کو ڈ ھائی کروڑ جرمانہ کیا تھا، لیسکو چیف رمضان بٹ نے نیپرا میں اربوں کی اووربلنگ کا اعتراف کیا تھا۔
لیسکو چیف نے ایڈجسٹمنٹس دینے پر کمپنی کا خسارہ بڑھنے کا اعتراف کیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی موجودگی میں گزشتہ سال اربوں کی اووربلنگ کی نشاندہی کی گئی۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ودیگر ممبران نے اووربلنگ پر خاموشی اختیار کئے رکھی، سابق ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے اصغر کو اووربلنگ پر شوکاز نوٹس بھی دیا گیا تھا۔
سابق لیسکو چیف شاہد حیدر کو اووربلنگ پر برطرف بھی کیا گیا تھا، ایف آئی اے کے کریک ڈاؤن نے جعلی نتائج ،اربوں کی اووربلنگ کی نشاندہی کی۔