ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نوجوان کرکٹر کی گیند لگنے سے موت

 نوجوان کرکٹر کی گیند لگنے سے موت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آسٹریلیا میں نوجوان کرکٹر کی پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے موت ہوگئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 17 سالہ بین آسٹن رواں ہفتے کے آغاز میں انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ اس مرتبہ انہیں میلبرن ایسٹ میں گردن پر گیند لگی اور ان کی موت اسپتال میں ہوئی۔

اس واقعے سے متعلق کرکٹ وکٹوریہ نے تصدیق کی ہے کہ بین آسٹن کو تھروئنگ ڈیوائس کی گیند گردن پر لگی جس کے بعد انہیں ایمبولینس وکٹوریہ نے تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا۔

ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ کے مطابق بین آسٹن نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا لیکن اس کا سٹم گارڈ نہیں تھا، بین آسٹن کو اسی طرح گردن پر گیند لگی جیسے 10 برس قبل آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کو لگی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا، کلب انتظامیہ اور بین آسٹن کی فیملی نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔