انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: Inzamam-ul-Haq, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا۔

 خیال رہے کہ رواں برس اگست میں سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ انضمام الحق نے افغانستان کیخلاف سیریز، ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم منتخب کی تھی۔ 

 واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے۔

 ذرائع کے مطابق انضمام الحق، چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے ملنے آئے لیکن ان کی ملاقات نہ ہوسکی جس پر دلبرداشتہ ہوکر انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انضمام الحق نے استعفیٰ  پلیئرز ایجنٹ کمپنی اسکینڈل کے بعد دیا۔