امریکی ڈالر آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں چند پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج آغاز سے ہی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 51 ہزار 169 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 50 ہزار 943 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔