شہرہ آفاق ہدایتکارحسن عسکری علیل ہو گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: سلطان راہی اور کئی دیگر اداکاروں کو شہرت کی بلندی پر پہنچانے والے شہرہ آفاق ہدایتکار حسن عسکری شدید علیل ہو گئے۔آغا حسن عسکری پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ 

لالی وڈ کے نامور مصنف ناصر ادیب نے آغا حسن عسکری کی عیادت کی .احتراما آغا حسن عسکری کے ناصر ادیب  پاؤں چومتے رہے.

ناصر ادیب نے آغا حسن عسکری کو بے شمار فلمیں بطور مصنف لکھ کر دیں. آغا حسن عسکری پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

لالی وڈ کے نامور مصنف ناصر ادیب نے گزشتہ روز  آغا حسن عسکری کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔

ناصر ادیب جو خود کچھ سال پہلے تک فلم انڈسٹری میں سب سے بڑے رائٹر کی حیثیت سے فلم رائٹرز میں بے تاج بادشاہ تھے، احتراماً آغا حسن عسکری کے  پاؤں چومتے رہے۔

ناصر ادیب نے آغا حسن عسکری کو بے شمار فلمیں بطور مصنف لکھ کر دیں ۔ ناصر ادیب نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ آغا حسن عسکری کا علاج حکومتی سطح پر ہونا چاہیے ۔