ویب ڈیسک:این اے 45 کرم کے ضمنی الیکشن کے موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حلقے کے عوام کو اہم پیغام دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ شروع ہوچکی ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، حلقے میں 16 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جے یو آئی کے جمیل خان کے مابین ہے۔
ضمنی الیکشن کے موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے حلقے کے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کرم ایجنسی کے لوگ آج بلے پر مہر لگائیں۔ عمران خان نے ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے آج انصاف اور تبدیلی کے لیے ووٹ ڈالنا ہے، پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے، آپ نے اس کوووٹ نہیں دینا ہے۔