وسیم احمد: ریٹرننگ آفیسر نے لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مستردکردئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کے وکیل نصیر احمد بھٹہ نے اعتراض اٹھایا تھا کہ جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کے تائید کنندہ حلقہ این اے 133 کے ووٹر نہیں جس کی بنیاد پر ریٹرننگ آفیسر نے تصدیق کے بعد دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزددگی مسترد کر کے انہیں اتنخاب کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ ان دو امیدواروں کے علاوہ اس حلقے میں تحریک انصاف کے کسی اور امیدوار کے کاغذات جمع نہیں کروائے گئے جس کے بعد مسلم لیگ نواز کی امیدوار شائستہ پرویز ملک اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اسلم گل کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب مسلم لیگ نواز کے ایم این اے ملک پرویز کی وفات کی وجہ کروایا جا رہا ہے۔